ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور : سرکاری مسافر بس کا بریک فیل : بائک، مسافر بس اور کار سے یکے بعد ٹکر، کنڈکٹر سمیت مسافر زخمی

ہوناور : سرکاری مسافر بس کا بریک فیل : بائک، مسافر بس اور کار سے یکے بعد ٹکر، کنڈکٹر سمیت مسافر زخمی

Thu, 13 Oct 2022 21:13:23    S.O. News Service

ہوناور :13؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)ہوناوربس اسٹا ئنڈ کے قریب ایک سرکاری مسافر بس کا بریک فیل ہوجانےسے یکے بعد دیگرے بائک ، سرکاری مسافر بس اور کار کو ٹکر دینے اور مسافروں کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

گیر سوپا اور ہوناور کے درمیان چلنےوالی سرکاری مسافر بس گیر سوپا سے مسافروں کو لےکر ہوناور کےبس اسٹانڈ کی طرف روانہ تھی، بس جب بس اسٹائنڈ کے قریب عدالت کے سامنے والی سڑک کے ڈھلان سے گزر رہی تھی تو بس کا بریک فیل ہوگیا۔ بریک فیل ہونےکے بعد مسافر پہلے بائک سےٹکرائی ،اس کے بعد ہوناور سے ساگر کے لئے نکلی سرکاری مسافر بس کوٹکردے کر کار سے جا  ٹکرائی ۔ جس کے نتیجےمیں ساگر جانے والی بس میں سوار مسافر اور کنڈکٹر زخمی ہوئے۔ کل 14مسافر زخمی ہوئے ہیں جن میں 4شدید زخمی بتائے جارہےہیں۔ چشم دیدوں کاکہنا ہے کہ بریک فیل بس جب ڈھلان سے اتررہی تھی تو سامنے سے ساگر جانے والی مسافر بس آگئی ورنہ بریک فیل بس وہاں موجود دکانوں کے اندر گھس جانے کا خدشہ تھا اور یوں ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔


Share: